ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بینگلورو بم دھماکہ میں ہوسکتا ہے بی جے پی کا ہاتھ - وزیر ماہی گیری منکال وئیدیا کا بیان

بینگلورو بم دھماکہ میں ہوسکتا ہے بی جے پی کا ہاتھ - وزیر ماہی گیری منکال وئیدیا کا بیان

Sun, 03 Mar 2024 19:26:31    S.O. News Service

منڈگوڈ 3 / مارچ (ایس او نیوز) اتر کنڑا کے منڈگوڈ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر ماہی گیری و ضلع انچارج منکال وئیدیا نے شبہ ظاہر کیا کہ بینگلورو کے کیفے میں ہوئے بم دھماکے میں بی جے پی کا ہاتھ  ہو سکتا ہے ، کیونکہ انتخابات کے وقت ووٹرس کو اپنی طرف راغب کرنے  کے لئے بی جے پی کسی بھی حد تک جا سکتی ہے ۔

    منکال نے کہا کہ یہ سب کونسی پارٹی کرتی ہے یہ سب کو معلوم ہے ۔ کسی کو بھی خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ یہ کسی کی بھی کارستانی کیوں نہ ہو، ہماری حکومت اس کے خلاف ضرور کڑی کارروائی کرے گی ۔ 

    منکال نے  اخبار نویسوں سے کہا کہ بی جے پی والے عوامی ترقیاتی منصوبوں کے بجائے وزیر اعظم مودی کے نام پر ووٹ مانگتے ہیں ۔ انہوں نے  پوچھا کہ کیا آج تک بی جے پی نے کبھی بھی  ترقیاتی منصوبوں پر بات کی ہے ؟  کیا بی جے پی نے غریبوں اور عام آدمی کے لئے کوئی اسکیم لے کر کبھی انتخابات کا سامنا کیا ہے ؟ وہ لوگ آج تک یہی (خوف و دہشت پھیلانے کا) کام کرتے آئے ہیں اور اس مرتبہ بھی وہی کرنے والے ہیں ۔  

    اسمبلی میں 'پاکستان زندہ باد'  کا نعرہ لگائے جانے کے بارے میں پوچھنے پر منکال وئیدیا نے کہا کہ کانگریس والے دیش بھکت ہیں ۔ اسمبلی میں ہی نہیں ، باہر بھی اگر کہیں اس طرح کے نعرے لگیں گے تو اس کے خلاف ہم کارروائی کریں گے ۔


Share: